9 فروری، 2016، 11:38 AM

نریندرمودی اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام

نریندرمودی اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی الیکشن کے موقع پرعوام سے کئے گئے اصلاحات لانے کے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی الیکشن کے موقع پرعوام سے کئے گئے اصلاحات لانے کے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابقنریندر مودی کی ہندو نواز پالیسی کے باعث بھارت میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں بھی انتہائی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
بھارت کے مقامی چینل اے بی پی نیوز کے مطابق نریندر مودی کی پالیسیوں کے باعث بین الاقوامی سطح پر بھارتی سیکولرازم کی پالیسی کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔
چینل کی جانب سے کئے گئے سروے کےبعد مرتب رپورٹ کے مطابق 54فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ مودی سرکار کی مجموعی کارکردگی بہتر ہے تاہم46 فیصد شہریوں نے اس کارکردگی کو منفی قرار دیا ہے۔

News ID 1861698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha